
سعودی انٹیلی جنس کے سابق افسر کے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بیٹے کا الزام
بھائی، بہن اور چچا کو سعودی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ، مارچ سے حراست میں ہیں، خالد الجابری
ہفتہ 23 مئی 2020 12:43
(جاری ہے)
خالد الجابری نے کہا کہ کئی ہفتے ہوگئے ہیں تاہم ہمیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، انہیں ان کے گھروں سے اٹھایا گیا تھا اور ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ آیا وہ زندہ ہیں یا مار دئیے گئے ہیں۔
سعودی حکام کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہر سعد الجابری سعودی عرب میں کئی کلیدی عہدوں پر فائز رہے اور القاعدہ کے خلاف لڑنے اور امریکا سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں اہم کردار ادا کیا۔ان کے بیٹے اور سابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان دباؤ ڈال رہے ہیں کہ سعد الجابری وطن واپس آئیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ باہر وہ قابو میں نہیں رہیں گے جبکہ خفیہ معلومات تک ان کی رسائی ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر نائب صدر اور یمن میں امریکا کے سابق سفیر جیرلڈ فیئرسٹین کا کہنا تھا کہ الجابری کئی حساس معاملات سے واقف ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ تابوت کہاں دفن ہیں اور ممکن ہے کہ محمد بن سلمان کے حوالے سے بھی معلومات رکھتے ہوں۔خیال رہے کہ سعد الجابری کا انٹیلی جنس کیرئر اس وقت ختم ہوا تھا جب محمد بن سلمان اور محمد بن نائف کے درمیان سعودی عرب کے ولی عہد بنے کی جنگ شروع ہوئی تھی اور وہ 2017 سے ملک سے باہر ہیں۔رپورٹس کے مطابق محمد بن نائف اس کے بعد نظر بند ہیں اور اطلاعات آئی تھیں کہ رواں برس مارچ میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا کہ کیونکہ ذاتی ملاقاتوں میں محمد بن سلمان کی حکمرانی کے انداز پر تنقید کررہے تھے۔رپورٹ کے مطابق سعد الجابری نے امریکا میں گہرے تعلقات ہونے کے باجود وہاں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ محمد بن سلمان کی درخواست بھی واپس سعودی عرب بھیج دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سعد الجابری نے جب سعودی عرب چھوڑا تو حکام کی جانب سے ان کی 20 سالہ بیٹی سارہ اور 21 سالہ عمر پر پابندیاں عائد کرنے آغاز کیا گیا جو اب بھی سعودی عرب میں ہیں۔خالد الجابری کا کہنا تھا کہ دو بچے تعلیم کے لیے امریکا جانے کو تیار تھے لیکن محمد بن سلمان نے حکومت میں آتے ہیں انہیں باہر جانے پر پابندی لگادی، ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا اور مختلف تفتیشی سوالوں کے لیے طلب کیا جانے لگا۔سعودی حکام ان پر دباؤ ڈال رہے کہ وہ اپنے والد کو وطن واپسی کے لیے قائل کریں۔سعودی سیکیورٹی فورسز نے سعد الجابری کے دونوں بچوں کو 16 مارچ کو دارالحکومت ریاض میں واقع ان کے گھر سے علی الصبح اٹھایا جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں۔گزشتہ ہفتے حکام نے سعد الجابری کے بھائی عبدالرحمٰن الجابری کو بھی گرفتار کرلیا جو امریکا سے تعلیم یافتہ الیکٹریکل انجینئر ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.