اداکارہ علیزے شاہ اور نعمان سمیع میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

دونوں اداکاروں نے چند روز قبل ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مئی 2020 12:38

اداکارہ علیزے شاہ اور نعمان سمیع میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
کراچی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 مئی 2020 ء ) مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے بعد اداکارہ علیزے شاہ اور نعمان سمیع میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ندا یاسر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر گئی ہیں۔افسوسناک خبر یہ ہے کہ صرف ندایاسر ہی اس وبا کا شکار نہیں ہوئی بلکہ پوری ٹیم کو اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اس کے علاوہ ندا کے شوہر یاسر کے ساتھ ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ اداکاروں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کچھ دن قبل شرکت کی تھی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں دنوں میں اداکاروں میں یہ وائرس منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

ندا یاسر نے لاک ڈااؤن کے دوران بھی اپنا پروگرام جاری رکھا تھا۔ انہیں پروگرام میں ایک سے زیادہ مہمانوں کو بلانے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکار علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے بھی چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں شرکت کی تھی۔دونوں اداکار پروڈیوسر یاسر کے ڈرامہ ’میرا دل میرا دشمن ‘ میں اداکاری کر رہے ہیں جو ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر آن آئیر ہے۔علاوہ ازیں اداکار نوید رضا کے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔تاحال اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کورونا وائرس کیسز کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی۔، مہلک وائر س سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1087ہو گئی ہے۔۔ گزشتہ 21 روز میں پاکستان میں 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 678 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 52 ہزار 162 کیسز سامنے آئے ، جبکہ 1087 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں کیسز کی تعداد 18 ہزار 455، سندھ میں 20 ہزار 883، خیبرپختونخوا میں 7392، بلوچستان میں 2198، اسلام آباد میں 1475، پنجاب میں 18 ہزار 455، گلگت بلتستان میں 607 ،، آزاد کشیر میں 171 کیسز سامنے آئے، جبکہ صحت مند ہونے والے افرااد کی تعداد بھی 16 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔