وفاقی دارالحکومت میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کو سپورٹس سٹی بنایا جائے، اعجاز الرحمن

حکومت کو انفرادی کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دے دینی چاہئے، بیان

ہفتہ 23 مئی 2020 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کو سپورٹس سٹی بنایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے کافی تعداد لوگ پاکستان آکر رقوم خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں، سپورٹس سٹی میں ہر قسم کے کھیلوں کے میدان ہوں جس میں بچوں کے مقابلے منعقد ہوں جس سے سپورٹس سٹی خود اپنے اخراجات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری رقوم بھی پیدا کرسکتا ہے اور حکومت کو اس پر کوئی فنڈز خرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑھے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشن میں نوجوان کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے اور اس منصوبے سے حکومت پر بھی بوجھ نہیں پڑھے گا اور نوجوانوں کو بھی کھیلنے سہولیات بھی مل جائیں گی، ایک سوال کے جواب میں اعجاز الرحمن نے کہاکہ اگر حکومت مجھے سپورٹس سٹی بنانے کی ذمہ داری دیتی ہے تو میرے پاس بیرون ممالک فنڈز جمع کرنے کے ذریعے موجود ہیں اور اس منصوبے پر کام کیا جاسکتا ہے، کرونا وائرس اور کھیلوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو انفرادی کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دے دینی چاہئے اور کھلاڑیوں کو ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کا خیال ضرور رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹین پن بائولنگ کلب کھلے ہوئے ہیں جس میں آٹھ فٹ دوری کے فاصلے سے کھلاڑی ماسک اور دستانوں کے استعمال سے کھیل رہے ہیں اور حکومت ہمیں بھی بائولنگ کلب کھولنے کی اجازت دے۔