احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی کرونا وائرس کی وباء سے بچا جا سکتا ہے، راشد ملک

پاور لیفٹنگ کی تمام سرگرمیوں کو روکنا عوام اور کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی خطرناک وباء سے بچانا ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 مئی 2020 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے کہا ہے کہ پاور لیفٹنگ کے کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں گھروں تک محدود رکھیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور جس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہی گئی ہیں، راشد ملک نے کہا کہ عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ اس موذی امراض پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پورے ملک پاور لیفٹنگ کی تمام سرگرمیاں گذشتہ ماہ ہی روک دی گئی تھیں، پاور لیفٹنگ کی تمام سرگرمیوں کو روکنا عوام اور کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی خطرناک وباء سے بچانا ہے، انہوں نے حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی اور عوام کے مفاد میں ہے۔