ڈیرہ اسماعیل خان، راہزنی کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 23 مئی 2020 16:54

ڈیرہ اسماعیل خان، راہزنی کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری پولیس کے ہاتھوں ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) تحصیل پہاڑپور کے علاقہ نیازی آباد لنک روڈ پر رہزنی کے دوران اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھیننے کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم آصف ولد سیار گل قوم بھٹنی سکنہ حال ظفرآباد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ شاہ دائو کا رہائشی اکرام اللہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ شام کے وقت نیازی آباد لنک روڈ کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹرسائیکل، 09 ہزار روپے نقد اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے متاثرہ شہری کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف رہزنی کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :