ڈیرہ اسماعیل خان، قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 23 مئی 2020 16:54

ڈیرہ اسماعیل خان، قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) یارک پولیس نے علاقہ گلوٹی میں چھاپہ زنی کے دوران قتل کے مقدمہ میں طویل عرصہ سے مطلوب مفرور اشتہاری ملزم ضیا ء اللہ کو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سال 2017 کے دوران یارک کے علاقہ قلندر کے قریب اراضی میں مسلح ملزمان نے اپنے مخالف حمید اللہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔وجہ عداوت سابق قتل مقاتلہ کی دشمنی بیان کی گئی ۔پولیس نے مقتول کے باپ سیف اللہ کی رپورٹ پر دو ملزمان بھائیوں صلاح الدین ،ضیاء الدین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :