صوبائی وزیرمیرعبدالغفورلہڑی کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 17:33

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفورلہڑی نے کراچی کے علاقے جناح گارڈن کے قریب قومی ائیرلائن پی آئی اے طیارہ حادثہ پر انتہائی گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پردلی دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہیکہ طیارہ کاحادثہ کسی المناک حادثہ سے کم نہیں ہے جس نے پوری قوم کو سوگوارکیا ہے انہوں نے کہاکہ طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگواران خاندانوں کیساتھ ہے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اورشہداء کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے دعا گو ہیں اورحادثہ کو اللہ پاک صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو جلد صحت یاب فرمائی۔