پروفیسر احمد یوسف الدریویش کا طیارے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 17:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کراچی میں قومی ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے نے پوری امت کے دلوں کو مغموم کر دیا ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہی. انہوں نے اپنے پیغام میں یونین آف ایفروایشین یونیورسٹیز کی جانب سے بھی پسماندگان کے لیے صبر اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے نیک درجات کی دعا کی. یونین آف ایفروایشین یونیورسٹیز کے سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر عبداللہ روف البداوی، ڈائریکٹر ڈاکٹر امل زرکشی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر اشرف عبدالرافع، سمیت ڈاکٹر حسن عباس نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں پوری مسلم دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔