چولستانی اور ہندو کمیونٹی کے مستحقین میں راشن کی تقسیم

ہفتہ 23 مئی 2020 18:01

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) پروفیشنلز ریلیف آرگنائزیشن اور کئیرلنک یوکے،کے زیر اہتمام چولستانی اور ہندو کمیونٹی کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، نواحی علاقے چک 118ون ایل میں راہ فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن ڈاکٹر شکیلہ احمد نے راشن کے پیکٹ مستحقین کے حوالے کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیلہ احمد نے کہا کہ کرونا ایام میں بے روزگاری میں اضافہ سے غریب اور محنت کش طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، خاص طور پر چولستانی اور ہندو کمیونٹی زیادہ مشکلات کا شکار ہے، حکومتی اداروں کو ایسے دورافتادہ علاقوں کے متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے، پروفیشنلز ریلیف آرگنائزیشن کے چئیرمین اورکیئرلنک یوکے کے ٹرسٹی ڈاکٹر محمد اصغر نے اس علاقے میں امدادی کام شروع کرکے پہل کی ہے مشکل گھڑی میں اس مدد کو مقامی لوگوں نے بے حد سراہا ہے اور دعایں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :