
کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا ء نے 213 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا
ًہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 47 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 53 لاکھ 6 ہزار افراد متاثر
ہفتہ 23 مئی 2020 20:54
(جاری ہے)
امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔
کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 4 لاکھ 3 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,009 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 67 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 351 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 36,393 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,616 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن ۱میں سے 1 لاکھ 36 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 600 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 130 اموات ہوئیں۔اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں 28,628 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ فرانس میں ہلاکتیں 28,289 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 21,116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 966 اموات ہو چکی ہیں۔بیلجیئم میں 9,212 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,352 مریض، ایران میں 7,300 مریض، میکسیکو میں 6,989، کینیڈا میں 6,250 مریض، نیدرلینڈز میں 5,788 افراد، چین میں 4,634 (گزشتہ 26 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,276، سوئیڈن میں 3,925، انڈیا میں 3,728، روس میں 3,249، پیرو میں 3,244، ایکواڈور میں 3,056، سوئٹزرلینڈ میں 1,903، آئرلینڈ میں 1,592، انڈونیشیا میں 1,326، پرتگال میں 1,289، رومانیا میں 1,166، پاکستان میں 1,101 جب کہ پولینڈ میں 982 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، اٹلی، انڈیا، ایکواڈور میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد اموات، ااسپین میں 600 سے زائد، برازیل میں 900 سے زائد اور مریکا میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.