ہم ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب دنیا کرونا کی وبا کا سامنا کر رہی ہے، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا

آج قوم ایک نازک وقت اور مشکل حالات سے گزرنے کے علاوہ طیاہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر انتہائی افسردہ اور غمگین ہے

ہفتہ 23 مئی 2020 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے عید کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب دنیا کرونا کی وبا کا سامنا کر رہی ہے اور پوری قوم طیارہ حادثہ کے رنج غم اور دکھ میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ماہ مقدس کے بابرکت مہینے کے اختتام اور عید کے موقع پر جاری بیان قوم سے موجودہ صورت حال میں عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آج قوم ایک نازک وقت اور مشکل حالات سے گزرنے کے علاوہ طیاہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر انتہائی افسردہ اور غمگین ہے کرونا وائرس کے باعث جان بحق ہونے والے شہریوں اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہماری جانیں بجاتے ہوئے اپنی جانیں قربان اور خطرات میں ڈالنے والے ڈاکٹروں نرسوں پیرامیڈیکل اسٹاف پولیس پاک آرمی رینجرز صحافی کی خدمات پر ان کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین اور شہید ہونے والے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عید کو اپنے شہدا کے نام کرتے ہیں.ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ان حالات میں عید سادگی سے منائیں اور نمازِ عید کی ادائیگی حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں اور عید گھروں میں ہی منائیں۔