جرمنی: چرچ کی جانب سے نمازوں کی ادائیگی کے لیے جگہ فراہم کردی

مسجد کے اندر 5 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے جگہ کی قلت ہو گئی جس کے بعد قریب میں واقع ایک چرچ نے نمازیوں کو فرائض کی ادائیگی کے لیے جگہ فراہم کی

اتوار 24 مئی 2020 00:01

جرمنی: چرچ  کی جانب سے نمازوں کی ادائیگی کے لیے جگہ فراہم کردی
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی 2020ء) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع ایک چرچ کی جانب سے نما زوں ادائیگی کے لیے جگہ فراہم کرنے کے اقدام کو ’مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی‘ کی اعلیٰ مثال کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔مسجد کے اندر 5 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے جگہ کی قلت ہوگئی جس کے بعد قریب میں واقع ایک چرچ نے نمازیوں کو فرائض کی ادائیگی کے لیے جگہ فراہم کی۔

خیال رہے کہ جرمنی میں رواں ماہ کے اوائل میں عبادت گاہوں کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔برلن کے ضلع نیوکویلن کی دارالاسلام مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سیکڑوں نمازی جمع ہوئے تاہم سماجی فاصلے سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرنے سے مسجد میں صرف 50 نمازیوں کی جگہ بن سکی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریبی مارتھا لوتھرن چرچ نے عربی اور جرمن زبان میں مسلمان نمازوں کی میزبانی کی۔

مسجد کے امام محمد طحہ صابری نے بتایا کہ ’ایسی محافل یکجہتی کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ چرچ کی انتظامیہ نے دیکھا کہ مسجد میں سماجی فاصلے کی وجہ سے نمازی مشکل میں ہیں تو انہوں نے ہم سے پوچھا کہ ’کیا آپ کو نماز پڑھنے کے لیے جگہ درکار ہی' یہ ان دنوں میں یکجہتی کی حیرت انگیز علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :