بلاول بھٹوزرداری کی عیدالفطر کو ڈاکٹروں ، نرسوں ، طبی عملہ اورشہداء کے نام سے سادگی سے منانے کی اپیل

اتوار 24 مئی 2020 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے عیدالفطر کو ڈاکٹروں ، نرسوں ، طبی عملہ اورشہداء کے نام سے سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاہے کہ ملک اس وقت کورونا کی وباء کا سامنا کررہاہے ، ڈاکٹر ز ، نرسز اور طبی عملہ اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالتے ہوئے لو گوں کوخدمات فراہم کررہاہے، اس کے علاوہ کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کا افسوسناک سانحہ بھی رونماء ہواہے، انہوں نے لوگوں سے عید ڈاکٹروں ، نرسوں ، طبی عملہ اورشہداء کے نام سے سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے عید کی نماز کے دوران حفاظتی تدابیراختیارکرنے اورگھروں میں زیادہ وقت گزارنے کی بھی اپیل کی ہے۔