ةسنئیر مسلم لیگی رہنما وسابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے طیارہ حادثے پر شدیدرنج وغم کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 22:55

qکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) سنئیر مسلم لیگی رہنما وسابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے طیارہ حادثے پر شدیدرنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عید سے زند روز قبل یہ سانحہ کڑا امتحان ہے ،ایسے وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے بھرپور تعاون کیا جائے،کراچی سے جاری بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ حادثے کے بعد کی جگہ پر اہل علاقہ ، پاک آرمی ،ائیر فورس وقانون نافذ کرنے والے اداروں او ر رضا کاروں نے امدادی کاموں میں جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کسی بھی آفات یا حادثے کی صورت میں لوگ اپنا انسانی فرض پوری طرح ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہے،تاکہ کوئی ابہام نہ رہے ،انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تو کوئی نعم البدل نہیں ہے ،لیکن جو لوگجان سے گئے ہیں ان کے ورثا اور زخمیوں کو معقول ماوضہ ملنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ میں جب 1992 میں وزیر دفاع تھا تو پی آئی اے کے طیارے کو نیپا ل کھٹمنڈو میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں ڈیڑھ سو سے زائد لوگ شہید ہوئے تھے ،حکومت نے متاثرین کی بھرپور مدد کی تھی ،یہ کوئی احسان نہیں تھا بلکہ حکومتوں کی ذمہ داری ہوی ہے ،انہوں نے شہدائ کے لئے درجات کی بلند ی اور ذخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔

#