ادویا ت اور ٹیسٹنگ سہولیات کے اشتراک سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی لانے میں مدد ملے گی ، چیئر مین ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمٰن نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 24 مئی 2020 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) چیئر مین ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ ادویا ت اور ٹیسٹنگ سہولیات کے اشتراک سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی لانے میں مدد ملے گی ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں پولی چین ری ایکشن ٹیسٹنگ کی کافی تعداد میں مشینیں موجود ہیں جنہیں درست حالت میں لاکر کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

. ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ پیتھالوجیکل سائنس کے ماہرین ارتھرومائسن اور ہائیڈرواوکیسکلورکن جیسی ادویات کی کمبینیشن میں مصروف ہیں اور توقع ہے نئی ادویات اور پلازما تھراپی کورونا وائرس کے علاج میں مفید ثابت ہوگی