Live Updates

یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے ،عید مناتے ہوئے ان غم زدہ خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہئیے جنہوں نے گزشتہ روز طیارے کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھودیا

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز کاٹوئٹرپرجاری پیغام

اتوار 24 مئی 2020 02:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازنے کہاہے کہ یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان اتحاد اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ عید مناتے ہوئے ان غم زدہ خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہئیے جنہوں نے گزشتہ روز طیارے کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :