پنجاب حکومت کے دوسرے وزیر کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ نے ٹیسٹ مثبت آنے پرخود کو قرنطینہ کرلیا

منگل 26 مئی 2020 15:35

پنجاب حکومت کے دوسرے وزیر کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) پنجاب حکومت کے دوسرے وزیرکا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک کے بعد صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے جس کے بعدانہوں نے خودکو قرنطینہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

راجہ راشدحفیظ کا کہنا ہے کہ 15 روز کے دوران مجھ سے ملنے والے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں۔کچھ روز قبل مجھے علامات محسوس ہوئیں تو ٹیسٹ کروانے پر مثبت آگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دئیے گئے عوامی بہبود سے متعلق فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل رہاہوں اورانشا ء اللہ رہوں گا۔