پی آئی اے طیارہ حادثے ، متاثر مکانات کی تعمیر کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

مکانات کی تعمیر پر آنے والے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ، وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں ، گورنر سندھ عمران اسماعیل

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 26 مئی 2020 17:01

پی آئی اے طیارہ حادثے ، متاثر مکانات کی تعمیر کے حوالے سے حکومت کا بڑا ..
کراچی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 مئی 2020ء ) پی آئی اے طیارہ حادثے میں متاثر مکانات کی تعمیر کے حوالے سے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔ متاثرہ مکانات کی تعمیر پر آنے والے اخراجات حکومت برداشت کرتے گی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی ہدایت جاری کردی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے سول ہسپتال کا دورہ کیا گیا ان کےساتھ خرم شیر زمان ، جمال صدیقی ودیگرشامل تھے جنہوں نے طیارہ حادثے میں جھلسنے والوں کی عیادت بھی کی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کے ذریعے میتیوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس مرحلے میں 10 سے 15 دن لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ رپورٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کی انکوائری رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ واضح رہے طیارہ لینڈنگ کے بہت قریب تھا لیکن بدقسمتی سے رن وے سے تھوڑا پہلے آبادی پر گرکے تباہ ہوگیا، نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کرنے کے انداز میں جارہا تھا کہ زمین سے ٹکرا گیا۔ فوٹیج میں طیارہ لینڈنگ کیلئے اونچائی سے نیچے آتا دکھائی دیتا ہے لیکن اچانک جہاز زمین سے ٹکرا جاتا ہے جس کے بعد آگ اور دھواں آسمان کی جانب اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے لینڈنگ گئیرز باہر نکل آئے تھے۔
پائلٹ نے لاہور سے کراچی پہنچ کر لینڈنگ کے لیے طیارے کے پہیے کھولنا چاہے لیکن وہ اس میں ناکام رہا جس پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے کے بارے میں بتایا، پائلٹ رن وے تک پہنچنے کے دوران مسلسل پہیے کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔