24 گھنٹوں کے دوران 1446 نئے کیسز، 28 اموات رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 59,151 ، مجموعی اموات 1225 ہو گئیں 99,399افراد کی ٹیسٹ کئے گئے، 19,142 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

بدھ 27 مئی 2020 12:44

24 گھنٹوں کے دوران 1446 نئے کیسز، 28 اموات رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1446 نئے کیسز اور 28 مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد38 ہزار 784، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 59 ہزار 151 تک پہنچ گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 28 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1225 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 21 ہزار 118تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 23 ہزار507 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 259 اور اسلام آباد میں 1879 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3536، گلگت بلتستان میں 638 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 214ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 19 ہزار 142 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1225 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 374، پنجاب میں 362، کے پی کے میں 416، گلگت بلتستان 9 ، آزاد جموں و کشمیر میں 4، اسلام آباد میں 18 اور بلوچستان میں 42 شامل ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 399افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 491 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 726 ہسپتالوں میں 4542 مریض زیر علاج ہیں۔ 457کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔