یوم تکبیر کے موقع پرمرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی رابطہ آفس میں مختصر تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ مئی 16:32

یوم تکبیر کے موقع پرمرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) یوم تکبیر کے موقع پرآج جہلم میں مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کے عوامی رابطہ آفس میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کوروناوائرس کے متعلق پارٹی ہدایات کے مطابق تقریب کو محدود اور مختصر رکھا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی سالمیت اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے لئے دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر بلال کیانی صاحب نے کہا کے 28 مء 1998 پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے۔ اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا جب پاکستان ایک ایٹمی قوت کے تعارف کے ساتھ دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔ یوم تکبیر غیرت کا دن ہے۔