پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

جمعہ 29 مئی 2020 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق ملک کرامت کھوکھر نے خود کو لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ کسی سے بھی ملاقات نہیں کر رہے ہیں۔ملک کرامت کھوکھر 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے لاہور کے حلقہ این اے 135 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔