معروف عالم دین مولانا غلام محمد سیالوی 72 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے

مرحوم نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سر بلندی اور نفاذ کے لیے وقف کر دی تھی اور ایک طویل عرصے تک درس وتدریس سے وابستہ رہے

جمعہ 29 مئی 2020 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے ناظم امتحانات،معروف عالم دین،سابق چئیرمین بیت المال ،رئیس شمس العلوم جامعہ رضویہ مولانا غلام محمد سیالوی 72 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔تنظیم المدارس پاکستان کے سربراہ،رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کراچی میں نمازجنازہ پڑھائی جس میں علماء کرام،مشائخ اہلسنت،اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی اورمذہبی تنظیموں کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وہ 43 برس سے شمس العلوم جامعہ رضویہ نارتھ ناظم آباد کراچی سے وابستہ تھے،مولانا نے بیوہ، دو بیٹے تین بیٹیاں اور لاکھوں طلبہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ مولانا غلام محمد سیالوی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے ناظم امتحانات کے علاوہ قرآن بورڈ کے چئیرمین بھی تھیانہوں نے بطور چیئرمین بیت المال بھی خدمات انجام دیں اوراسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے۔ مرحوم نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سر بلندی اور نفاذ کے لیے وقف کر دی تھی اور ایک طویل عرصے تک درس وتدریس سے وابستہ رہے اور ہزاروں طلبہ کو دین کے علم سے سرفراز کیا جو کہ ان کے لیے صدقہ جاریہ کا باعث بنے گا۔