مجھ سمیت کئی اینکرز نے ملک ریاض سے متعلق بات کی ہے لیکن ہمیں سنسر کردیا گیا: حامد میر

اگر میرا چینل مجھ پر ناجائز پابندی لگائے گا تو میں خاموش نہیں رہوں گا، ملک ریاض بہت سارے چینلز کے مالکان کے بہت قریب ہیں: سینئر صحافی کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 29 مئی 2020 23:58

مجھ سمیت کئی اینکرز نے ملک ریاض سے متعلق بات کی ہے لیکن ہمیں سنسر کردیا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29مئی2020ء) مجھ سمیت کئی اینکرز نے ملک ریاض سے متعلق بات کی ہے لیکن ہمیں سنسر کردیا گیا، سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ بیویوں کے ساتھ دھوکہ بھی مرد کرتے ہیں اور ناظرین کے ساتھ دھوکہ بھی مرد کرتے ہیں اکثر ٹی وی چینلز کی ملکیت اور کنٹرول مردوں کے پاس ہے لہذا وہ ٹھیکےدار کی بیٹی کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور اگر کوئی پاگل مرد تھوڑا سچ بول بھی دے تو اسے سنسر کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ میں نے ملک ریاض سے متعلق کئی بار بات کی ہے اس حقیقت کے باوجود کہ میری اس سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، مجھ سمیت کئی اینکرز نے حالیہ واقعے پر بات کی ہے لیکن ہمیں سنسر کردیا گیا کیونکہ ملک ریاض بہت سارے چینلز کے مالکان کے بہت قریب ہیں۔

(جاری ہے)

حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر میرا چینل مجھ پر ناجائز پابندی لگائے گا تو میں خاموش نہیں رہوں گا۔

اس پر لیحہ ہاشمی نے حامد میر کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ جھوٹ بولنا چھوڑدیں۔ وزیراعظم عمران خان، پاک فوج اور میرے خلاف زہرخند ویڈیو تو آپ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہی چلا دی تھی ملیحہ ہاشمی نے حامد میر سے مزید کہا کہ ملک ریاض کے خلاف بھی اسی طرح یوٹیوب چینل پر بات کرنے کی جرات کرلیں، اگر آپکو جیو ملک ریاض کے خلاف بات نہیں کرنے دیتا ہے۔

اس پر محمد شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے صحیح فرمایا تھا کہ میڈیا پہ جھوٹ چلتا ہے۔ سچ کو چھپانا بھی جھوٹ پھیلانا ہی ہے. سردار امتیاز علی تاج نے حامد میر کو مشورہ دیا کہ پھر آزادی اظہار رائے کا چورن بھی تو نہ بیچا کریں جناب! جب آپ جیسے سنئیر صحافی کو اپنی مرضی کی بات چینل پر کرنے کی اجازت نہیں تو پھر لعنت بھیجیں اس چینل پر۔ بطور مسلمان ہم سب کا ایمان ہے اللہ بہترین رزق دینے والا ہے