بارشیں شروع ،واسا راولپنڈی نے بھی ہائی الرٹ جاری کردیا

نشیبی علاقوں سمیت نالہ لئی کے گردونواح میں رہاش پذیر مکینوں سے احتیاط کی درخواست

ہفتہ 30 مئی 2020 12:23

بارشیں شروع ،واسا راولپنڈی نے بھی ہائی الرٹ جاری کردیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء)پی ڈی ایم.اے کی موسمیاتی وارننگ کے بعد واسا راولپنڈی نے بھی ہائی الرٹ جاری کردیا ۔ نشیبی علاقوں سمیت نالہ لئی کے گردونواح میں رہاش پذیر مکینوں سے احتیاط کی درخواست کی گئی ۔ ہفتہ کو ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی۔

(جاری ہے)

سیلابی کیفیت سے نمٹنے کیلئے شہر کو چار زون میں تقسیم کردیا گیا ،آریہ محلہ ،راجہ بازار،سٹلائٹ ٹاؤن اور پیرودھائی میں عملہ تعینات کر دیا گیا ،تمام ضروری مشینری نشیبی علاقوں اور نالہ لئی کنارے منتقل کر دی گئی ،مشینری فیول اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ڈیوٹی ایریا میں رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ۔

ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کے مطابق پی ڈی ایم اے کے مراسلہ کے مطابق ہم نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے ،طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی اطلاعات تھیں ، ڈی واٹرنگ سیٹ، سکر و جیٹنگ مشین، واٹر بوزر، اور سیور کلیننگ راڈنگ مشینیں تیار ہیں۔