عدالت نے برتونی تورغر میں دوہرے قتل اور جلائو گھیرائو کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا

ہفتہ 30 مئی 2020 15:56

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) عدالت نے تورغر برتونی میں دوہرے قتل اور جلائو گھیرائو کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا، دیگر دو ملزمان نے منظر عام پر آ کر عبوری ضمانتیں کروا لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تورغر کے گائوں برتونی کے رہائشی شیر بہادر اور شیرزادہ کے درمیان رقم کے لین دین تنازعہ پر ایک فریق نے شیر بہادر کو قتل کر دیا تھا جبکہ دوسرے فریق نے مخالف شخص کے گھر کو آگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے گھر میں موجود 11 سالہ لڑکی ناعمہ بی بی جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھی۔

تھانہ جدباء پولیس نے دونوں اطراف کے 7 ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزمان جان محمد اور شیرزادہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسے دوبارہ اوگی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔