
وفاقی دارالحکومت میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا
عوامی جگہوں پر چیکنگ کی جائے گی، ماسک نہ پہننے والوں کو 3ہزار تک جرمانہ ہوگا، جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے: ڈی سی اسلام آباد
عثمان خادم کمبوہ
اتوار 31 مئی 2020
11:39

اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا /منہ ڈھانپنا اب لازم قراردیدیاگیا ہے۔ مارکیٹس،عوامی مقامات مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔ مجسٹریٹ تین ہزار تک جرمانے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے https://t.co/meI0kcjkU5
— DC Islamabad (@dcislamabad) May 31, 2020
(جاری ہے)
گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا تھا کہ پُرہجوم مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، ماسک پہننے پر عملدرآمد کروایا جائے گا، یہ اب کسی کیلئے آپشن یا خواہش نہیں ہوگی، لوگ نوٹ کرلیں کہ اب پُرہجوم جگہوں ، مساجد ، پبلک ٹرانسپورٹ، بازاروں، دکانوں، شاپنگ مالز پر ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس مقامی سطح پر تیزی سے پھیل رہا ہے، مقامی وائرس پھیلاؤ کا تناسب 92 فیصد ہوچکا ہے۔مستقبل میں ہمارے ہاں کیسز اور اموات بڑھنے کا امکان ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے جو اموات ہوئیں، ان میں ہمارے چار ہیلتھ ورکرز بھی تھے، میں تمام شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت بڑے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پرکچھ ذمہ دار لوگ بھی غلط پیغام رسانی کرتے ہیں،کل سوشل میڈیا پر ایک نامور عالم کہہ رہا تھا کہ اگر کسی کا مثبت ٹیسٹ آیا توکورونا مریض ہسپتال نہ جائیں، ہسپتال میں اچھا سلوک نہیں کیا جائے گا۔ میں میڈیا اور تجزیہ کاروں سے درخواست کرتا ہوں کہ لوگوں کی رہنمائی کریں، اور خدارا ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.