سگریٹ سے دور رہنا، شیشہ اور تمام سگریٹ نوشی سے دور رہنا بہت ضروری ہوگیا ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات

اتوار 31 مئی 2020 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ تمباکو پھیپھڑوں کو خراب کرتا ہے اور کورونا وائرس بھی پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیئے اور تمباکو اور سیگرٹ سے دور رہنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ورلڈ ٹوبیکو ڈے کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ورلڈ ٹوبیکو ڈے 31مئی کو منایا جاتا ہے اور اس کی اس مرتبہ اسی لئے اہمیت ہے کہ تمباکو پھیپھڑوں کو خراب کرتا ہے اور کورونا وائرس بھی پھیپھڑوں پر اٹیک کرتا ہی. انہوں نے کہا کہ ہمیں پھیپھڑوں کا خیال رکھنا چاہیے اور ٹوبیکو سے نجات دلانا ہے، سگریٹ سے دور رہنا، شیشہ اور تمام سگریٹ نوشی سے دور رہنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔

ورلڈ ٹوبیکو ڈے کے حوالے سے ہمارا یہی پیغام ہے کہ ہم بھی اس پر محنت سے کام کر رہے ہیں اور ٹوبیکو سیل بھی اس پر دن رات کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پبلک مقامات سے تمباکو نوشی کو مکمل حتم کر دیا ہے اور اس پر مزید کا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سیریس ہے اور اس مرض کو لائٹ نہ لے اور اپنی صحت کا حیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو اور سگریٹ نوشی سے دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :