)(ن) لیگ کی سیاست کا شیرازہ بکھر چکا ،شریف برادران کی ’’ لندن مارکہ ‘‘ سیاست ناکام ہو چکی ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت
۲ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت نی7ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
اتوار 31 مئی 2020 20:10
(جاری ہے)
تحریک انصاف نے کبھی بھی خود کو احتساب سے مبرا قرا ر نہیں دیا اور ہم ہر طرح کے احتساب کیلئے خود کو پیش کرتے ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا شیرازہ بکھر چکا ہے اور شریف خاندان کی ’’ لندن مارکہ ‘‘ سیاست بھی ناکام ہو چکی ہے ، ان کی سیاسی بقاء صرف اور صرف ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے اور آئندہ کرپشن سے تائب ہونے میں ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹڈی دل کی موثر نگرانی کیلئے اپنا سرکاری ہیلی کاپٹربھی وقف کردیا ہے ، پنجاب لوکسٹ کنٹرول پلان مرتب کرکے تمام ڈویژنز اور اضلاع میںکنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں،محکمہ زراعت کی بروقت کارروائیوں اور بہترین حکمت عملی کی بدولت پنجاب میں فصلوں کو کوئی قابل ذکر نقصان نہیں پہنچا تاہم حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔محکمہ زراعت کے پاس مشینری اور آلات کی کوئی کمی نہیں اور مزید مشینری بھی خرید کی جارہی ہے ،محکمہ زراعت کے پاس 20 ہزار لیٹر زہروںکا سٹاک موجود ہے جبکہ مزید 50ہزار لیٹر آئندہ چند روز تک خرید کر لی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت برملا اظہار کرتی ہے کہ عوام کی شمولیت کے بغیر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں، ہمیں اب اپنے معمولات زندگی میں تبدیلی لانا ہو گی جس میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.