شمالی وزیرستان میں مزدور اور دیہاڑی دار افراد میں احساس ایمرجنسی کیش کی امدادی رقم کی تقسیم کی گئی

پیر 1 جون 2020 17:43

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) شمالی وزیرستان میں مزدور اور دیہاڑی دار افراد میں احساس ایمرجنسی کیش کی امدادی رقم کی تقسیم کی گئی۔تمام مستحقین کی اہلیت کا تعین نادرا کے Data Analytics کی مدد سے کیا گیا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور خاران میں بھی احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ یہ اہل مستحقین ادائیگیوں کیلیئے اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائے تھے تاکہ انکو رقم کی وصولی میں آسانی ہو۔ادھر پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں بھی کیٹگری ٹو اور تھری کے مستحقین کو ادائیگیاں کی گئیں۔