صنعتکاروں کی وزیراعظم سے برآمدی صنعتوں کو ریلیف دینے کی اپیل
برآمدی صنعتوں کو ریلیف دینے کا یہی وقت ہے،سیلز ٹیکس سمیت دیگر اضافی ٹیکس ختم کیے جائیں،کیپٹن اے معیز خان، نسیم اختر
پیر 1 جون 2020 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے تجویز دی کہ 5زیروریٹیڈ سیکٹرز کے لیے ایس آر او 1125بحال کر کے ’’ نوٹیکس نوریفنڈ‘‘ کی سہولت دی جائے تاکہ برآمدی صنعتوں کی پیداواری لاگت کو کم کیا جاسکے اور برآمدکنندگان بین الاقوامی مارکیٹوں میں مقابلہ کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا پاکستان کومعاشی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ پاکستان برآمدی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور ٹیکسوں میں ریلیف دے کر عالمی سطح پر اپنانمایاں شیئر بڑھا سکتا ہے لہٰذا برآمدی صنعتوں پر17فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت دانشمندانہ اقدام نہیں ۔حکومت پہلے ٹیکس لیتی ہے اور پھر واپس کرتی ہے اور ساری مشنری ٹیکس ریفنڈ کے اضافی کاموں میں لگ جاتی ہے اس سے بہتر ہے کہ ایف بی آر عملے کو ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر مامور کیا جائے ۔انہوں نے درخواست کی کہ برآمدی صنعتوں کے لیے سیلز ٹیکس فری حکمت پالیسی اختیار کیا جائے اور 17فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس لے کر ’’ نوٹیکس نوریفنڈ‘‘ کی پالیسی کا اعلان کیا جائے تاکہ صنعتوں کو برآمدات کو فروغ دینے کی ترغیب دی جاسکے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ برآمدی صنعتوں سے سیلز ٹیکس کی وصولی کے بعد اگر فاسٹ ٹریک پر بھی سیلز ٹیکس ریفنڈدیا جائے تب بھی ریفنڈ میں3سی4ماہ لگ جاتے ہیں جس کا مطلب برآمدی صنعتوں کی 64فیصد سرمایہ کاری4 ماہ تک پھنس کر رہ جاتی ہے اور برآمدکنندگان کوسرمائے کی شدید قلت کا سامنا رہتا ہے لہٰذا وزیراعظم عمران خان برآمدات کو فروغ دینے کے لیے 5زیروریٹیڈ سیکٹرز کے لیے ایس آر او 1125 بحال کریں تاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت کو کم کی جاسکے اوربرآمدات کو فروغ دے کر ملک کوبرق رفتاری سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.