الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے ملکی اور غیر ملکی اکائونٹس اور فنڈز کی تفصیلات کی سکروٹنی کیلئے درخواست جمع

کمیشن کے پاس رجسٹرڈ اکثریتی سیاسی جماعتوں کے بنک اکائونٹس کی تفصیلات درست نہیں ہیں اور بعض سیاسی جماعتوں نے کسی قسم کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں تمام سیاسی جماعتوں کی تفصیلات کی چھان بین کرکے انہیں انتخابی نشانات آلاٹ کئے جائیں ، الیکشن کمیشن

منگل 2 جون 2020 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے ملکی اور غیر ملکی اکائونٹس اور فنڈز کی تفصیلات کی سکروٹنی کیلئے درخواست جمع کرادی گئی ہے ،کمیشن کے پاس رجسٹرڈ اکثریتی سیاسی جماعتوں کے بنک اکائونٹس کی تفصیلات درست نہیں ہیں اور بعض سیاسی جماعتوں نے کسی قسم کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں تمام سیاسی جماعتوں کی تفصیلات کی چھان بین کرکے انہیں انتخابی نشانات آلاٹ کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کی سماعت کے دوران تحریک انصاف تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کو دئیے جانے والے نوٹس کے جواب میں ان کے وکیل کی جانب سے کمیشن کے سامنے درخواست پیش کی گئی جس میں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کے بنک اکائونٹس کی چھان بین کرنے کی استدعا کی گئی تھی اس موقع پر وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کمیشن ہر سال سیاسی جماعتوں سے بنک اکائونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات لیتا ہے تاہم ان کی چھان بین نہیں کی جاتی ہے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے اثاثوں اور بنک اکائونٹس کی تفصیلات کی سکروٹنی کرے انہوں نے کہاکہ کمیشن کے پاس رجسٹرڈ اکثریتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمع کرائے جانے والے اثاثوں اور بنک اکائونٹس کی تفصیلات میں بہت زیادہ بے ظابطگیاں موجود ہیں لہذا کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کرے اور حسابات درست ہونے پر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات آلاٹ کئے جائیں جس پر کمیشن نے رخواست کی سماعت2جولائی تک ملتوی کردی ہے اس موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا ایشو آج ختم ہوگیا ہے اب الیکشن کمیشن نے یہ دیکھنا ہے کیا کسی جماعت کو کوئی فنڈنگ ممنوعہ ذرائع سے تو نہیں ہوئی انہوں نے کہاکہ اکبر ایس بابر کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ آج مسلم لیگ ن انکے ساتھ کیوں کھڑی ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرا دی ہیںمسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اپنے اکاؤنٹ کی جو تفصیلات جمع کرائیں جن کا آڈٹ نہیں ہوا ہم نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں ان دونوں جماعتوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں؂ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا ان سے سوال پوچھا گیا کہ 5 کروڑ کا چیک کس نے دیا تو کہا وہ شخص مرگیا ہے یہ کسی کا شناختی کارڈ جمع نہیں کرا رہے مسلم لیگ ن سے جواب مانگا جائے تو انکو پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس یاد آجاتے ہیں مسلم لیگ ن کی امریکہ اور برطانیہ میں کمپنیاں ہیں الیکشن کمیشن میں پانامہ کی طرح کوئی قطری خط نہیں چلے گا مسلم لیگ ن نے پیسے کو وائٹ کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹس کو استعمال کیا ہے ہم نے اپنی پارٹی میں شامل میر جعفر کو 2009 میں نکال دیا تھا اکبر ایس بابر مسلم لیگ ن کے لیے پی ٹی آئی میں بیٹھ کر مخبری کررہے تھے اس موقع پر وزیر مملکت علی محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کیخلاف فنڈنگ کیس بد نیتی پر شروع کیا گیا تھا ہم نے 2014 میں دھرنا کیا، اسکے جواب میں فنڈنگ کیس بنایا گیا کئی اپوزیشن جماعتوں نے آڈٹ کیے گئے اکاؤنٹس جمع نہیں کرائے ہمارے پارٹی اکاؤنٹس چئیرمین عمران خان کے حلف نامہ کے ساتھ جمع کیے گئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان