عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے نیب کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں،شہبازشریف

بدھ 3 جون 2020 21:21

عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے نیب کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کے لئے نیب کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں، عمران خان کا مقصد ہر شخص کی زندگی خطرے میں ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ گزشتہ روز نیب کی بلاوجہ کارروائی نے بے شمار زندگیاں خطرے میں ڈالیں ، جس میں بہت سارے لیگی کارکن اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ محض عمران خان نیازی کے اندر لگی بغض کی آگ کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں نیب عملہ زیادہ تر کورونا کا شکار ہی