کھورواہ اوردیگرتھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 2 جرائم پیشہ افراد سمیت 13 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 4 جون 2020 18:35

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) کھورواہ اوردیگرتھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 2 جرائم پیشہ افراد سمیت 13 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد. ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری کی سربراہی میں چوکی انچارج سیرانی ASI محمد بخش احمدانی بمع اسٹاف نے سیرانی کے قریب کامیاب کاروائی کر کہ 2 جرائم پیشہ ملزمان وقار علی بھرگڑی اور محمد علی عرف علی بھرگڑی کو غیر قانونی اسلحہ و امونیشن سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ڈبل بیرل گن، ایک پسٹل، 2 کارتوس اور 2 عدد رائونڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بدین پہ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔مزید کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری بمع اسٹاف نے منشیات فروش ملزم بنام منور علی کو 10 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر محمد خان کلوئی بمع اسٹاف نے الگ الگ مقامات پر کاروائیوں کے دوران منشیات فروش اللہڈنو گِل کو 10 لیٹرز کچی شراب جب کہ گٹکا فروش ملزم بنام سارنگ ابڑو کو 4200 سفینہ گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر نثار احمد برھمانی بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ 3 گٹکہ فروش ملزمان محمد بخش مگسی، محمد عارف راجپوت اور جاوید پارابی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 300 مین پوری گٹکا برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر بشیر احمد چانڈیو بمع اسٹاف نے 2 چرس فروش ملزمان رضا کھوکھر اور نوید شیدی کو 1090 گرام چرس جب کہ منشیات فروش ملزم غلام رسول کو 10 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :