ڈ*لاہور،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کاکشمیر ی نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عام پر500سے زائد برطانوی اراکین پار لیمنٹ کو خط، کشمیر یوں کوبھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردارادا کر نے کا مطالبہ

جمعرات 4 جون 2020 20:45

u لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر ی نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عام پر500سے زائد برطانوی اراکین پار لیمنٹ کو خط لکھ دیا۔بر طانوی حکومت اور اراکین پار لیمنٹ سے کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردارادا کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں305دن سے جاری کر فیو بھی انسانی حقوق کا قتل ہے۔

دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل بغیر اور نر یندر مودی کی موجودگی میں خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہمیشہ امن کی بات کر تاہے اور خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان سمیت ہمارے سیکورٹی اداروں اور عوام نے سب سے زیادہ قر بانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بر طانوی اراکین پار لیمنٹ کو لکھے جانیوالے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کو دبانے کیلئے بر بر یت کی انتہا کر رہا ہے اور بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے اس پر خاموش ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں بے گناہوں کو ماورائے عدالت قتل کررہی ہے اور صرف ایک دن کے دوران کشمیر میں 13سے زائد کشمیر ی نوجوان ماورائے عدالت قتل ہوئے ہیں جو ظلم کی بدتر ین مثال ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بر طانوی پار لیمنٹ نے ہمیشہ انسانی حقوق اور کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کی ہے اور اب بھی میں بر طانوی اراکین پار لیمنٹ سے مطالبہ کر تاہوں کہ وہ کشمیر یوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کر یں اور بھارت پر دبائو ڈالاجائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کر یں تاکہ خطے میں امن کا قیام ممکن ہوسکے ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے نر یندر مودی خطے میں امن کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے اور وہ دہشت گرد آرایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور کشمیر میں بھی آرایس ایس کے غنڈوں کو آباد کیا جارہا ہے تاکہ کشمیر یوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ تمام منصوبے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہیں اس لیے وقت آچکا ہے کہ بر طانوی حکومت اور اکین پارلیمنٹ نر یندر مودی کے ان منصوبوں کا نوٹس لیں او ر کشمیریوں کو بھارت کے ان مظالم سے فوری طور پر نجات دلائی جائے۔

خط میں گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کر تاہے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان دیگر سیکورٹی اداروںا ور عوام نے جتنی قر بانیاں دی ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر خطے میں امن کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ نریندر مودی اپنا جنگی جنون اور کشمیر میں کر فیوسمیت دیگر مظالم ختم کر کے کشمیر یوں کو آزادی کا حق دے اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے جان ومال اور بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ امن اور انسانی حقوق کیلئے کھڑے ہونیوالوں کو تاریخ ہمیشہ دیا رکھے گی۔