=امیر جماعت اسلامی پاکستان کے رہنمائوں کا پنجاب اسمبلی پریس گیلر ی کے انتخابات میں کامیابی پر صدر ایاز شیخ ، سیکرٹری شہزاد ملک اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 4 جون 2020 20:45

۔ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پنجاب اسمبلی پریس گیلر ی کے انتخابات میں کامیابی پر صدر ایاز شیخ ، سیکرٹری شہزاد ملک اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تہنیتی بیان میں کہاہے کہ ایاز شیخ اور شہزاد ملک کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نمائندے اپنی اصل قیادت سمجھتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے وہ ان حضرات پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اب منتخب صدر و سیکرٹری کا فرض ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نمائندوں کے مسائل کے حل کی طرف خصوصی توجہ دیں ۔