مرنے والوں کے لواحقین کو کورونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دئیے جا رہے ہیں
بدین میں کچھ مقامات پر مرنے والوں کے ورثہ کو کہا گیا کہ پیسے لے کر اپنے پیاروں کو کورونا میں ڈلوا دو۔ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 جون 2020 12:52
(جاری ہے)
کراچی میں دو کمروں میں چھ افراد رہتے ہیں تو کس طرح لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے؟.ے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پوری دنیا کو پتہ ہے کورنا کا علاج نہیں جہاں جہاں کورنا ہے وہاں کی حکومتوں نے اپنی عقل و دانش کے مطابق اقدامات کئے تاہم وزیر صحت کی تقریر سے ایسا لگا کہ وہ الیکشن مہم میں تقریر کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو الزام دینے سے آپ بری الذمہ نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر صحت سے کہا کہ آپ کا بوجھ دو سال کا ہے بارہ سال کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں سی ایم اور مرتضی وہاب کو سنا لگا کہ بہت اچھے اقدامات ہونے جا رہے ہیں ہم سب نے آپ کو سپورٹ کیا۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ اس شہر میں تین کروڑ لوگ رہتے ہیں یہاں لاک ڈائون کیسے ہو گا دوکمروں کے مکان میں رہنے والے لوگوں پر لاک ڈاوں کیسے ہو گا۔ کرونا کے زمانے میں پریس کانفرنس پر زور زیادہ رہا ہے ایک پریس کانفرنس وفاق کرتی اور دوسری صوبائی حکومت کرتی ہے،لیکن اس کا نقصان شہریوں کو ہوا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ماسک باہر بھیجنا شروع کیے لیکن حکومت نے نہیں روکا۔آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہی لیکن کسی نہیں روکا۔خواجہ اظہار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز نے کے زریعے پیسے بانٹے گئے جو پیسے بانٹے گئے وہ عوام سے ہی لئے گئے آپ نے کیا کیا یہاں کہا گیا کہ لاڑکانہ کے اسپتال میں باہر سے لوگ علاج کے لئے آرہے ہیں میں اپنے لوگوں کو وہاں علاج کے لیے کبھی نہ بھیجوں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈان کے دوران پولیس نے گاڑیوں کی ہوا نکالی،لاک ڈان میں کسی بھی طبقے کا شخص مطمئن نہیں ہوا۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ آن لائن تعلیم کا فیصلہ کس نے کیا،کیا پورے صوبے کے بچوں کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولیات دی گئیں۔شہر میں کچرا ہر جگہ پھیلا ہوا ہے گٹر بند ہیں۔ جو اسپتال یہ کہ رہے ہیں کہ پیسے لے لیں اور مریض کو کورنا ڈ کلئیر کریں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.