الیکشن کمیشن نے نادرا سے تمام ایسے مرد اور خواتین کے اعداد وشمار اور تفصیلات طلب کرلیں

جمعہ 5 جون 2020 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے تمام ایسے مرد اور خواتین کے اعداد وشمار اور تفصیلات طلب کرلی ہیں جو اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں اور ان کا ریکارڈ ب - فارم, خاندان کے ریکارڈ یا سمارٹ کارڈ کے ریکارڈ میں موجود ہے مگر انہیں ابھی تک شناختی کارڈ کا اجرا نہیں ہوا،اس سلسلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلہ میں چئرمین نادرا کو جلد از جلد تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد اور خواتین رائے دہندگان کے درمیان موجود بڑے فرق کو ختم کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر جامعہ حکمت عملی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔