نوشہرہ ،حوا کی حاملہ بیٹی سسرالوں اور پولیس تشدد و بربریت کا شکار
جمعہ 5 جون 2020 23:42
(جاری ہے)
حدیقہ نور نے کہا ہے کہ سسرالیوں کے کہنے پرجلوزئی پولیس نے خود ساختہ چوری کی واردات منوانے پر اسرارکیا اور مجھ سات ماہ کی حاملہ کو حسب بے جا میں رکھا اور تھانہ کے کمرے میں پاوں پر پائپ سے مار مار کربے ہوش ہونے پر پھر سسرالیوں کے حوالے کردیا۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ دیوارامجد خان جنسی ناجائز تعلقات قائم نہ کرنے پر شوہر اور سسرالیوں کے ایما پرغیرت کے نام پر مجھ سات ماہ کی حاملہ کو مارنے کی سازش کررہاہے۔حدیقہ نور کا کہنا ہے کہ ویڈیو کال کے زریعے میرا شوہر مجھ پرسسرالیوں کا بہیمانہ تشدددیکھتا اور ماننے کا حکم بھی دیتا ہے اور گاوں میں جرگہ کے زریعے بھی مجھ کو خاموش کروانے کی سازش کی جارہی ہے۔حدیقہ نور نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر بہیمانہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور سسرالیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور واقعہ کامقدمہ درج کیا جائے اوران کو تحفظ دیا جائے۔دوسری جانب تھانہ جلوزئی کے محرر اکبرعلی کا کہنا ہے کہ حدیقہ کے الزامات غلط ہیں پولیس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ نوشہرہ حدیقہ کے سسر کی رپورٹ پر پولیس تحقیقات کررہی ہے اور جرگہ بھی اس مسلہ کو حل کرنے میں لگا ہوا ہے۔ محرر کے مطابق حدیقہ کے سسرالیوں نے اس پر11لاکھ روپے اور 25 تولہ سونے چوری کرنے الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ دن قبل فیصل خان ولد افضل خان ساکن شاہ کوٹ پایان جلوزئی تھانے آیا کہ اُن کے گھر سے اُنکی بہو نے چوری کی ہے۔اُسی وقت کچھ مشران آئے اورفیصل خان کے ساتھ بات چیت کی جس پر فیصل خان نے کہا کہ یہ ہمارا گھریلو معاملہ ہے رپورٹ نہیں کرنا چاہتے مشران مسلہ حل کر رہے ہیں۔حدیقہ نور کے مطابق اس نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کو ایک تحریری درخواست دی ہے ۔۔مجھ پر بہمانہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور سسرالیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیں۔مقدمہ درج کیاجائیں مجھ کو تحفظ دیاجائیں۔پولیس تھانہ جلوزئی کے محرر اکبرعلی کے مطابق حدیقہ کے الزامات غلط ہیں پولیس نے کوئی تشدد نہیں کیا حدیقہ کے سسر کی رپورٹ پر پولیس تحقیقات کررہی ہے جرگہ بھی اس مسلہ کو حل کرنے میں لگا ہوا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.