فیصل آباد ، سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پرحضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف دینی جماعتوں کا ملک گیر احتجاج

جمعہ 5 جون 2020 23:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پرحضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف دینی جماعتوں کا ملک گیر احتجاج.سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک شام میں مقدس ہستیوں کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف ملک گیر احتجاج۔او آئی سی ملک شام میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار کو شہید کرنے کا فوری نوٹس لے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ، صوبائی صدر ڈاکٹر حافظ شاہد حسین، جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ ، سید عثمان حیدر شاہ، ودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عر ب ریاستوں کو بیدار ہونا ہو گا فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے سے یہود و ہنود فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم امہ کو یکجا اور متحد کرنے کیلئے پاکستان۔ترکی۔سعودی عرب ایران سمیت دیگر کو ذمہ داری لینا ہوگی۔حکومت پاکستان ملک شام میں فریقین کے مابین جنگ بندی اور قیام امن کیلئے فوری او آئی سی اجلاس بلوانے کا مطالبہ کرے۔مسلم ریاستوں میں دہشت گردی خانہ جنگی سے مسلم امہ مزید تقسیم در تقسیم ہو رہی ہے۔صہونی طاقتیں مسلمانوں نہ صرف معاشی۔

اخلاقی۔مالی طور پر کمزور کر رہی ہیں بلکہ اپنے منفی عزائم کی تکمیل کیلئے وہ تمام حدوں کو پار کر رہی ہیں۔مزارات اولیا اللہ کو نقصان پہنچانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔فلسطین۔کشمیر۔شام سمیت دیگر مسلم ریاستوں کے مسائل علاقائی نہیں بلکہ امہ کے مسائل ہیں۔صہونی طاقتیں گرٹر اسرائیل کی تکمیل میں پاکستان۔ترکی اور شام کو اپنے لئے سب سے بڑی رکاوٹیں سمجھتی ہیں۔

مسلم ریاستوں کے حکمران کا ریمورٹ کنٹرول جن کے ہاتھوں میں وہ مسلمانوں کو کبھی امن قائم کرنے نہیں دیں گے۔رہنماوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ہر گھر میں آگ لگانے والے امریکہ کا آج اپنا خود کا گھر جل رہا ہے۔امریکہ طاقت کے نشے میں بد مست ہاتھی بننے کی بجائے دنیا سے جہالت غربت بے روزگاری کا خاتمہ ممکن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔امریکہ میں ہونے والے فسادات امریکی حکمرانوں کی داخلی و خارجی پالیسیوں سے شدید نفرت کا اظہار ہے۔

امریکی عوام اپنے حکمرانوں کے دہرے اور منافقانہ کردار سے بیزار آ چکے ہیں۔ملک بھر کی اسی ہزار مساجد میں ملک شام میں خلیفہ عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف اور شام میں قیام امن کی قرار دادیں منظو کروائی گیں۔اس مو قع پر رہنماوں نے کہاکہ ملک شام میں خارجی اور اسلام دشمن طاقتیں بد امنی پھیلا رہی ہیں شام کے عوام کو ایسی طاقتوں کو مسترد کرنا چاہئی