حکومت، پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں قومی خزانہ سے بھاری ادائیگی کر رہی ہے ، یہ ادارہ گزشتہ پانچ سالوں سے غیر فعال تھا، زرتاج گل

جمعہ 5 جون 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں قومی خزانہ سے بھاری ادائیگی کر رہی ہے جو ایک سفید ہاتھی بن چکا تھا،جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ پانچ سالوں سے غیر فعال تھا اور ہم اس بیمار یونٹ کے ملازمین کو سالانہ 55 ارب روپے کی تنخواہیں دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے ادوار میں قومی اداروں پر توجہ نہ دے سکے۔کورونا ایشو پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو وائرس کے خطرہ کے باعث بھوک سے بچانا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ غریب ملک معاشی شٹ ڈائون اور صنعتی شعبوں کو بند کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ صحت کی عالمی تنظیم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا کے ممالک کو کووڈ ً۔19 سے الرٹ کیا ہے۔