ٹارزن بننے والے دیکھتے رہے گئے جہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئی:عظمیٰ بخاری

شیخ رشید تاریخی بھگوڑا،ایٹمی دھماکوں کے وقت ملک سے فرار ہوگیا،عمران نیازی شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوی کا جواب دیں:عطا تارڑ

ہفتہ 6 جون 2020 20:42

ٹارزن بننے والے دیکھتے رہے گئے جہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئی:عظمیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اور عطاء تارڑنے کہا ہے کہ ٹارزن بننے والے دیکھتے رہے گئے جہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئے۔ٹارزن کا ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کیلئے قانون اور شہبازشریف کیلئے اور ہے۔چینی چوری کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی۔

عمران خان جعلی این او سی پر صادق و امین بننے ہیں۔جمائما بی بی کا بے نامی کا لیٹر آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔وہ گزشتہ روز ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرہی تھیں۔ترجمان پنجاب (ن) لیگ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا جہانگیرترین نے خود کہا کہ عمران خان نے چینی مافیا کو ایکسپوز کرنے کیلئے میری ڈیوٹی لگائی،پھر جہانگیرترین نے الزام لگایا کہ حکومت نے ٹیکسز میں اضافہ کیا تو چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ابھی بھی پاکستان میں چینی 85روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔عمران خان نے خود یوٹیلٹی سٹورز پر 2ارب کی سبسڈی دی،عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کی سبسڈی چینی مافیا کو دی گئی ۔شہزاد اکبر کچھ سوالوں کے جواب دینے کی بجائے چھپ گئے ہیں۔شریف فیملی نے نہ کوئی سبسڈی لی اور نہ چینی باہر بھیجی۔چینی رپورٹ منظر عام کے آنے کے بعد کسی شخص کو کٹہرے میں لایا گیا۔

جہانگیرترین اپنے بیٹے کے ہمراہ لندن چلے گئے ہیں۔ٹارزن بننے والے ٹارزن ہی بننے رہ گئے ہیں۔آٹے کا بحران چینی بحران سے بھی بڑا ہے ۔آٹے سکینڈل میں بڑی کرپشن ہوئی ہے۔عمران خان کی صورت میں قوم پر عذاب مسلط ہو گیا ہے۔جعلی این او سی پر عمران خان صادق و امین خان ڈکلیئر بہوئے ہیں۔وقت آنے کے ساتھ کیسز بھی بدل جاتے ہیں۔جمائما بی بی کا بے نامی کا لیٹر آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

صادق و امین خان ایک جھوٹا اور بدیانت آدمی ہے۔لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنا والے شخص سے آج الیکشن کمیشن زکوة اور خیرات کیے پیسوں کا حساب پوچھ رہا ہے۔زمان پارک کے گھر کا کہی بھی کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں ہے۔نوازشریف کی جھلک اور شہبازشریف کے گھر سے باہر نکلنا ان سے برداشت نہیں ہوتا۔عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ملک ان کی نالائقی اور غفلت کا نتیجہ بھگت رہا ہے۔

ٹارزن عمران خان کیلئے اور شہبازشریف کیلئے اور ہے۔ہم ایسا قانون نہیں مانتے۔جہانگیرترین کی چینی چوری اور شاہد خاقان عباسی کیلئے قانون اور ہے۔زلفی بخاری اور خسرو بختیار کیلئے قانون اور ہے۔فردوس باجی پر نیب کیسز تھے معاون خصوصی بننے کے بعد وہ انصاف لانڈری سے پاک ہو گئی۔نندی پور میں راجہ پرویز اشرف ملزم اور بابر اعوان بری ہو چکے ہیں۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کا ذمہ دار شیخ رشید ہے۔عید کے بعد مزید لب کشائی کا اعزا حاصل ہوا ہے۔شیخ رشید تاریخی بھگوڑا ہے۔شیخ رشید جیل سے رہائی کیلئے آصف زرداری اور بینظیر کے منتیں اور ترلے کیے۔کنونشن سینٹراسلام آباد میں شیخ رشید نے نوازشریف کو دنیا کا عظیم ترین انسان قراردیا ۔

شیخ رشید ایٹمی دھماکے کرنے سے 24گھنٹے پہلے ملک سے فرار ہو گئے۔شہبازشریف کو گرفتار نہ کرنے پر پنجاب پولیس کے دو اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا۔عمران نیازی ہمیں نیب کے نوٹسز بھجوارہے ہیں لیکن ان کے خلاف تین سال سے ہتک عزت کا دعوی عدالت میں چل رہا ہے۔عمران خان کے وکیل نے 33دفع التواء لیا ہے۔بابر اعوان نے کورنا کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے سے معذرت کی لیکن شہبازشریف کو ہر حال میں نیب آفس پہنچنے کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔