دنیا میں سالانہ 40 کھرب سگریٹ پئے جا تے ہیں،

ہر سگریٹ کی 10 سے 90فیصد نکوٹین پھیپھڑوں میں جذب ہو جاتی ہے ،روزانہ30 سگریٹ پینے والوں میں پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ بھی 30 گنا بڑھ جاتا ہے

منگل 9 جون 2020 13:13

دنیا میں سالانہ 40 کھرب سگریٹ پئے جا تے ہیں،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2020ء) فیصل ۱ٓبادمیڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین طب نے بتایا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 40کھرب سگریٹ پئے جاتے ہیںاور سگار ، حقہ ، پائپ کا استعمال اس کے علاوہ ہے جبکہ تمباکو کا دھواں جو 300 مرکبات کا آمیزہ ہے چھوٹے قطرات و زرات کی صورت میں سانس کی نالیوں میں داخل ہو کر انسانی جسم کانظام رفتہ رفتہ تباہ کر دیتا ہے نیز ایک سگریٹ میں3سے 6ملی گرام تک نکوٹین پائی جاتی ہے جس کا 10سی90 فیصد حصہ پھیپھڑوں میں جذب ہو جاتا ہے جس کے 16 انتہائی خطرناک اجزاء پھیپھڑوں کے سرطان کا موجب بنتے ہیں۔

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ سگریٹ کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ خون کے سرخ خلیات میں نفوذ کر کے 5سے 10فیصد خون کو عملی تنفس کیلئے بے کار کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ روزانہ 10 سگریٹ پینے والوں میں پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ 7 گنا، روزانہ 20 سگریٹ پینے والوں میں 13گنا اور 30 سگریٹ پینے والوں میں 30 گنا بڑھ جاتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ پیا ہو ا ہر ایک سگریٹ متعلقہ انسان کی عمر 12منٹ کم کر رہا ہے ۔

انہوںنے بتا یا کہ سگریٹ کا دھواں پاس بیٹھنے والوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ماہرین طب نے مزید بتایا کہ سگریٹ پھیپھڑوں کے سرطان کے علاوہ دل کی بیماریوں کا بھی موجب بن سکتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ سگریٹ سے حاصل کیا جانے والا ٹیکس اس سے ہونے والے نقصانات کے مقابلے میں ہاتھی کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ انہوںنے دفاتر ، کالجز ، سکولز ، ہسپتالوں ، پبلک ٹرانسپورٹ ، پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر عائد پابندی پر بھی سختی سے عملدر آمد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :