تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور کا ملیریا ٹیکنیشن بھی کورونا وائرس کا شکار

ہفتہ 13 جون 2020 14:24

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور کا ملیریا ٹیکنیشن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔ یاسر رحمن کو رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور ہسپتال کے دو ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ملیریا ٹیکنیشن یاسر رحمن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ٹیکنیشن کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خانپور کے دو ڈاکٹرز بھی وہائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ خانپور ہسپتال کے دیگر عملہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :