
ہم جلد واپس آئیں گے! قیدیوں کا جیل سے فرار ہوتے ہوئے وعدہ
امین اکبر
اتوار 14 جون 2020
00:01

اطالوی میڈیا نے قیدیوں کے فرار کا انوکھا کیس رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو قیدی ربیبیا جیل سے فرار ہوتے ہوئے ایک خط چھوڑ گئے ہیں، جس میں انہوں نے اپنےفرار کی وجہ بتائی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی واپس آ جائیں گے۔
2 جون کی رات کو روم کی ربیبیا جیل میں قید کاٹنے والے دو کزن 40 سالہ زوکانووک اور 46 سالہ لل احمیٹووک اپنی کوٹھری کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
جیل کے عملے کو لکھے گئے خط میں دونوں قیدیوں نے بتایا کہ انہیں اپنے بچوں کو اس برے کام سے بچانا ہے، جس میں وہ خود پھنس گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ کام خود ہی کر سکتے ہیں کیونکہ دونوں کی بیویاں بھی جیل میں بند ہیں۔خط کے اختتام پر دونوں نے لکھا کہ اپنا کام ختم کر کے وہ فوراً واپس آ جائیں گےا ور خود کو عدالتی کاروائی کے لیے پیش کر دیں گے۔اطالوی پولیس کی اس خط کی صداقت پر کسی قسم کا شبہ نہیں کیونکہ یہ فرار ہونے والے قیدیوں کی کوٹھری سے ملا ہے اور اس پر اُن کی انگلیوں کےنشان بھی ہیں۔تاہم پولیس کو دونوں کے واپسی کے وعدے پر شبہ ہے۔
دونوں قیدیوں کی سزا 2029 کے آخر میں ختم ہوگی۔ دونوں دھوکہ دہی اور چوری شدہ چیزیں خریدنے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔اگر دونوں اپنے وعدے کے مطابق واپس آ جاتے ہیں تو دونوں کو مزید پانچ سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔اسی وجہ سے اُن کی رضاکارانہ واپسی مشکل لگتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.