
گٹکا مافیا کے خلاف سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ
آئی جی سندھ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس،حیدرآباد رینج میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
اتوار 14 جون 2020 18:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر،گروہوں اور انکے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچانااورعوام کوپرامن وپرسکون ماحول کی فراہمی پولیس کے فرائض منصبی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی یقینی گرفتاریوں سمیت مختلف نوعیت کیجرائم کے خلاف رینج اور متعلقہ اضلاع کے تحت جاری کاروائیوں میں مذید تیزی لائی جائے اور اس حوالے سے اسنیپ چیکنگ،پیٹرولنگ،پکٹنگ، ریکی، نگرانی، ناکہ بندی اور مشتبہ افراد کی چیکنگ کے عمل کو ٹھوس اور مربوط بنانیکے ساتھ ساتھ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اور حاصل شدہ معلومات کو باقاعدہ فالو کرنیکے اقدامات کو بھی غیرمعمولی بنایا جائے۔انہوں نے ڈی این اے ٹیسٹس کی پروگریس کی بابت تفصیلات طلب کرتے ہوئے مالی معاونت کے جملہ کیسز کی تفصیلات بھی کیس ٹو کیس طلب کرلیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عیدالاضحی اور محرم الحرام سال 2020 کے کنٹی جینسی پلانز کی ترتیب اور عمل درامدی اقدامات میں متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز،رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر تمام اداروں سے مربوط روابط اور انکی تجاویز اور مشاورت پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ سندھ میں کورنا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر/ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر سطح پر مثر اور یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دوران فرائض کورونا کے مرض میں مبتلا ہونیوالے افسران اور جوانوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور انکی صحتیابی کو یقینی بنانا سندھ پولیس کی تمام تر ترجیحات میں شامل ہے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات بھی بلا کسی تعطل جاری ہیں اور جاری رہینگے۔انہں نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایات دیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فوری پولیس ریسپانس کے لیئے ایلیٹ فورس کے افسران اور جوانوں پر مشتمل خصوصی دستہ اندروں پندرہ یوم تشکیل دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کسانوں پر مزید 40 سے 50 ارب روپے کا بوجھ پڑنے کا خدشہ
-
ش*وزیراعظم رواں ہفتے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے
-
}وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل،10جون کو پیش کیا جائیگا
-
800 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہوگیا
-
ٹرمپ کی یکم جون سے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی
-
چین پاکستان اور افغانستان: سہ فریقی ملاقات کتنی اہم
-
ہارورڈ میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں پر پابندی، چین کا رد عمل
-
کاروباری ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
بھارت دہشتگردوں کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے، خضدار حملے میں بھی فتنہ الہندوستان ملوث ہے
-
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول رہائی کی درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام 2025 اور 2026 کے بارے میں کمیٹی کا اجلاس
-
بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.