راولپنڈی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،9ملزمان گرفتار ، منشیات، پتنگیں برآمد، مقدمات درج

منگل 16 جون 2020 18:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1170گرام چرس، 35لیٹر شراب،15بوتل شراب ،30پتنگیںبرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے مظہر اقبال سے 140گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے محمد ندیم سے 300گرام چرس،توقیراحمد سے 240گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے یوسف سی490گرام چرس،تھانہ ریس کور س پولیس نے حفیظ الرحمن سے 05لیٹرشراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے محمد جہانگیر سی20لیٹرشراب،تھانہ صدربیرونی پولیس نے عدنان سی10لیٹر شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ارسلان افتخار سے 15بوتل شراب ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ناصرحبیب سی30پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔