راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،09ملزمان گرفتار

منگل 16 جون 2020 19:37

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2020ء) ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے مظہر اقبال سے 140گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے محمد ندیم سے 300گرام چرس،توقیراحمد سے 240گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے یوسف سی490گرام چرس،تھانہ ریس کور س پولیس نے حفیظ الرحمن سے 05لیٹرشراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے محمد جہانگیر سی20لیٹرشراب،تھانہ صدربیرونی پولیس نے عدنان سی10لیٹر شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ارسلان افتخار سے 15بوتل شراب ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ناصرحبیب سی30پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔