راولپنڈی پولیس نے منشیات فروش سمیت15 ملزمان گرفتار کرلیا

5پستول مع ایمونیشن، 3کلو270گرام چرس، 35لیٹر شراب،15بوتل شراب ،30پتنگیںبرآمد

منگل 16 جون 2020 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2020ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ ،منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں1منشیات فروش سمیت15 ملزمان گرفتار کرکی5پستول مع ایمونیشن، 3کلو270گرام چرس، 35لیٹر شراب،15بوتل شراب ،30پتنگیںبرآمد کرلیں تھانہ وارث خان پولیس نے منشیات فروش ذیشان ریاض سی2کلو100گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے مظہر اقبال سے 140گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے محمد ندیم سے 300گرام چرس،توقیراحمد سے 240گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے یوسف سی490گرام چرس،تھانہ ریس کور س پولیس نے حفیظ الرحمن سے 5لیٹرشراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے محمد جہانگیر سی20لیٹرشراب،تھانہ صدربیرونی پولیس نے عدنان سی10لیٹر شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ارسلان افتخار سے 15بوتل شراب ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ناصرحبیب سی30پتنگیں برآمد کرلیں دریں اثناتھانہ وارث خان پولیس نے محمد قاسم،وقاص،ذیشان سی3پستول30بور مع ایمونیشن ،تھانہ کینٹ پولیس نے عمران اللہ بٹ سی1پستول30بورمع ایمونیشن اور تھانہ ریس کورس پولیس نے وقاص بشیر سی1پستول30بور مع ایمو نیشن برآمدکر لیا