جماعت اسلامی کراچی کے سابق سیکرٹری نسیم صدیقی کو سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا

جمعہ 19 جون 2020 00:00

کراچی۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر دی انسپائریشن ماڈل سکول اورسابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے ایجوکیشن کوآرڈینیٹر، جماعت اسلامی کراچی کے سابق سیکرٹری نسیم صدیقی کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، نماز جنازہ جامع مسجد فاروق اعظم بلاک کے نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم،نائب امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ عبد الغفار عمر،رہنماصوبہ سندھ محمددین منصوری،امیرکراچی حافظ نعیم الرحمن،اہل محلہ،عزیزواقارب،رشتہ داروں اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔