دنیا بھر میں کورونا چارلاکھ 70ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا،90لاکھ متاثر
�اکھ 37ہزار 969مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، امریکی میڈیا
پیر 22 جون 2020 11:44
(جاری ہے)
امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 54ہزار 55کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 477کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 80ہزار 355کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 86ہزار 990تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 50 ہزار 659زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 111 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 680 ہو چکی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں 8ویں نمبر پر آ گیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 703ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26ہزار 910ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 632ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4ہزار 331ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 352مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 323ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8ہزار 45ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 54 ہزار 936رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 634ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 499رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 4 ہزار 952 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 8 ہزار 962 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 91 ہزار 575ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 950 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 685ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 640 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 377 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 267 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 612 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 396 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان سرفہرست کے 15 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔پاکستان میں 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 ہزار 471نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 89 افراد اس وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 3 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 6 ہزار 75مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 71 ہزار 458مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
-
بھارت انٹرنیٹ بندش میں مسلسل چھٹے سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا، ایکسس نائو کی رپورٹ
-
روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن
-
امریکی صدرساڑھے تین لاکھ ڈالرکے مقروض نکلے
-
فرانسیسی شہری 8 ہزارکلو میٹر پیدل سفرکرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا
-
رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، وزیراعظم آئرلینڈ
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
-
امریکا کے سابق صدرجمی کارٹر کی حالت نازک
-
مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکزبن گئے
-
غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
-
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
-
صدارتی انتخابات، بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا مباحثہ 27 جون کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.